Posts

غزل

 اڑ جائیں گے تصویر کے رنگوں کی طرح ہیں,  ہم وقت کی ٹہنی پہ پرندوں کی طرح ہیں. تم شاخ پہ کھلتے ہوئے پھولوں کی طرح ہو,  ہم ریت پہ لکھے ہوئے حرفوں کی طرح ہیں. اِک عمر ترستے ہیں کسی ایک خوشی کو,  ہم لوگ بھی بنجر سی زمینوں کی طرح ہیں. تم آج بھی آئیندہ زمانوں کی جھلک ہو ہم آج بھی گزرے ہوئے لمحوں کی طرح ہیں دنیا کے لئے کچھ بھی سہی تیرے لئے ہم,  مخلص سدا ماؤں کی دعاؤں کی طرح ہیں.
  مقروض کہ بگڑے ہوئے حالات کی مانند مجبور کہ ہونٹوں پہ سوالات کی مانند دل کا تیری چاہت میں عجب حال ہوا ہے سیلاب سے برباد مکانات کی مانند میں ان میں بھٹکے ہوئے جگنو کی طرح ہوں اس شخص کی آنکھیں ہیں کسی رات کی مانند دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا نام تھا اس کا جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند اس شخص سے ملنا میرا ممکن  نہیں محسن میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند محسن نقوی 
 بہت محسوس ہوتا ہے تیرا محسوس نہ کرنا 

Urdu poetry

Yaqeenan Ye RaAya hukmran ka qatal krdegi, Musalsal jabar se Aslam dilon me dar Nhi rehta..

Dekh faroon k lahjy me bat na kar

دیکھ !  فرعون  کے لہجے میں بات نہ کر ہم تو پاگل ہیں خداؤں سے الجھ پڑتے ہیں (Unknown poet)

Sun dard piya

سُن درد پیا، ہمدرد پیا  سب لوگ یہاں بے درد پیا  ہم آنکھیں بھی نا کھول سکیں  یہاں ہر سُو غم کی گرد پیا  یہ آنگن تجھ بن سُونا ہے  تُو میرے دل کا فرد پیا  میں تیرے بن بے جان بہت  مری تجھ بن سانسیں سرد پیا سُن سانسوں کے سلطان پیا  ترے ہاتھ میں میری جان پیا  میں تیرے بن ویران پیا  تو میرا کُل جہان پیا  مری ہستی، مان، سمان بھی تو  مرا زھد، ذکر، وجدان بھی تو  مرا، کعبہ، تھل، مکران بھی تو  میرے سپنوں کا سلطان بھی تو  کبھی تیر ہوئی، تلوار ہوئی  ترے ہجر میں آ بیمار ہوئی  کب میں تیری سردار ہوئی  میں ضبط کی چیخ پکار ہوئی  مرا لوں لوں تجھے بلائے وے  مری جان وچھوڑا کھائے وے  ترا ہجر بڑا بے درد سجن  مری جان پہ بن بن آئے وے  مری ساری سکھیاں روٹھ گئیں  مری رو رو اکھیاں پھوٹ گئیں  تجھے ڈھونڈ تھکی نگری نگری  اب ساری آسیں ٹوٹ گئیں  کبھی میری عرضی مان پیا  میں چپ، گم صم، سنسان پیا  می...

Mudat hui ghar me koi pathar nhi aya

Sahib Kia Ham Laaiq e Sitam Bhi Nhi Rhy Muddat Hui Ghar Me Koi Pathar Nhi Aya (unknown poet)